PK Press

پستول سے کھیلتے ہوئے بھائی کے ہاتھوں 8سالہ بہن قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)والدین کی غفلت کمسن بیٹی کی جان لے گئی،تھانہ پہاڑ پور کی حدود گائوں تیرگڑھ میں گھر میں والد کے پستول سے کھیلتے8سالہ بچی بھائی کے ہاتھوں پستول چل جانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود گائوں تیرگڑھ میں 8سالہ صوفیہ نایاب ولد منظور حسین پٹھان گھر کے کمرہ میں اپنے بھائی سمیر منظور سمیت دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اس اثنا میں کمرے میں پڑے والد کے پستول سے کھیلتے ہوئے سمیر منظور کی غفلت سے اچانک پستول چل گئی جس سے گولی اس کی بہن صوفیہ نایاب کو جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، زخمی کمسن صوفیہ کو طبی امداد فراہمی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جنوبی پنجاب صوبے کا واویلا لولی پاپ ہے، زیشان نقوی

پڑھنے کے اگلے

چوہدری شجاعت حسین کا وزیراعظم عمران خان کو مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے