PK Press

چوہدری شجاعت حسین کا وزیراعظم عمران خان کو مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے صدرچودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشیروں کے غلط مشوروں پر محتاط رہنے کا کہہ دیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان کو کہہ رہا ہوں وہ اپنے مشیروں اور سیاسی ترجمانوں کی غلط مشوروں سے نہ صرف محتاط بلکہ خبردار رہیں، جب عمران خان کو ان کے مشیر کوئی ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی بات ضرور ہوتی ہے، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں جس کا نقصان صرف عمران خان کو ہی ہوتا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا، میڈیا میں آ کر بولتا ہوں، اگر مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جاوں گا، وزیراعظم کو اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا تو وہاں بیٹھے مراعات یافتہ ارکان کیا گونگے بہرے ہیں جو دوسروں کو عمران خان کے خلاف بولنے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسی قسم کے بیان کو درستگی کیلئے کہیں تو وہ ان پڑھ مشیر فورا عمران خان کے کان میں کہتے ہیں کہ آپ ان کے ساتھ کوئی نرم رویہ اختیار نہ کریں، اصل بات مشیروں کو پتہ ہوتی ہے لیکن وہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ کس طرح وزیراعظم کو اپنے مطلب کے مطابق گائیڈ کریں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پستول سے کھیلتے ہوئے بھائی کے ہاتھوں 8سالہ بہن قتل

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ایئرپورٹ پرسعودیہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے