
مظفرآباد(آئی این پی)وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کاعمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچنے پر تاریخ ساز استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی لبریشن سیل ارشاد محمود ، پی ڈی اے کے چیئرمین ارشد نیازی ، نیلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید صداقت حسین شاہ ، ڈی جی کلچر اکیڈمی ڈاکٹر عرفان، سنئیر رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر امجد جلیل ، نوجوان رہنما راجہ شجاعت بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینکڑوں کارکنان بھی تیز بارش اور سخت سردی کے باوجود وزیراعظم کا استقبال کرنے پہنچے، کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔