
این ایف سی ٹو کے ممبران نے الیکشن کے شیڈول کا اعلان نا کرنے پر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ این ایف سی ٹو کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان نہیں بلکہ تاخیر حربے استعمال کر رہا ہے ،ممبران بار بار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے چکر لگا لگا کر تھا چکے ہیں ، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داری ادا کرنے قاصر ہے بلکہ لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر تاخیر ی حربے استعمال کر رہاہے اور سات ہزار ممبر اپنے گھر بنانے سے قاصر ہیں ،ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے کہا سوسائٹی کو انتظامیہ نہیں بلکہ کیئر ٹیکر انتظامیہ چلا رہی ہے جس کی وجہ سے این ایف سی ٹو کی ڈویلپمنٹ شروع نہیں ہورہی کیونکہ یہ ڈویلپمنٹ سلیکٹڈ انتظامیہ ہی کر سکتی ہے لیکن اس کیلئے الیکشن ضروری ہیں ۔ انہوںنے کہا کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ الیکشن نہیں کروا رہا ، ممبران این ایف سی ٹو لاہور نے بار بار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو التجائیں کیں لیکن ہر بار اگلے ہفتے کا بول کر وقت ضائع کیا جار ہا ہے ، انہو نے کہا این ایف سی ٹو کے ممبران تنگ آکر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج کیا جس میں تمام ممبران نعمان طارق کی سربراہی میں ویل ویشر گروپ کے زیر سایہ یہ جدوجہد اب رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ایک اہفتے کے اندر اندر الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کرتی تو یہ احتجاج جاری رہیں گے اور اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا ۔