PK Press

امیتابھ بچن نے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

امیتابھ بچن نے نئے پرانے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا،لیجنڈری اداکار نے مقبولیت کی دوڑ میں بالی ووڈ کے تمام نئے پرانے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایک سروے کے مطابق تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن بھارت کے نمبر ون ہیرو بن گئے ہیں، امیتابھ بچن نے 30 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کرکے بالی ووڈ کے تمام نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سروے کے مطابق اکشے کمار 12 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بالترتیب 7 فیصد اور 5.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ موڈ آف دی نیشن سروے کے مطابق تامل اداکار رجنی کانت 3.9 فیصد ووٹ حاصل کرکے پانچویں نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ان مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھا اور اپنے مقبول ترین شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 13 کی میزبانی کی۔امیتابھ بچن آخری بار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم چہرے میں نظر آئے تھے جب فلم کی ڈیجیٹل ریلیز ہوئی تھی۔ اب ان کے پاس فلموں کی ایک دلچسپ لائن اپ ہے۔دوسرے نمبر پر اکشے کمار ہیں جو سالانہ سب سے زیادہ فلمیں کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلموں بیل باٹم اور سوریا ونشی کے ساتھ سینما گھروں کو بحال کیا، وہ اگلی فلم پرتھوی راج میں نظر آئیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پڑھنے کے اگلے

اومی کرون پھیلا بھی تو ہم لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے’جیسنڈا آرڈرن

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے