
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر لبنیٰ قریشی نے کہا ہے کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ق)کاہو گا ،تعمیروترقی کا سفر دوبارہ سے شروع ہو گا،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے پارٹی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر لبنیٰ قریشی سے مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک فراز اعوان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر ملک فراز نے لبنی قریشی کو مرکزی صدر ہیومن رائٹس ونگ بننے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر افتخار غوری سلطان اشرف پاشا ،سینئرنائب صدر یوتھ ونگ پنجاب ملک اختر اعوان بھی شامل تھے ۔لبنیٰ قریشی نے کہا کہ عوام جو ق در جوق پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ آپ کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک فراز نے کہا کہ بلا شبہ لبنی قریشی باوقار بااخلاق باکمال محنتی اور قابل فخر مسلم لیگی شخصیت ہیں۔محترمہ لبنی قریشی نے آنے والے مہمانوں کو بھرپور خوش آمدید کہا اور بہترین ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا ۔ملک فراز اعوان نے کہا کہ ہم دعا گو ہیںکہ یہ عہدہ لبنی قریشی کو مزید عزتوں سے نوازے اور مستقبل میں ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو۔