PK Press

کوروناکوائرس میں خطرناک اضافہ، پہلی بار7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد سے بڑھ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار 678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 479 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 716 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 961 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 10 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 552 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

میجر ریٹائرڈ طاہر صادق خان بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد کچہری میں 15 ججز اور58 اہلکارکورونا میں مبتلا ہوگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔