PK Press

طارق محمود الحسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز مقرر

اسلام آباد(آئی این پی)سید طارق محمود الحسن معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمیشن سید طارق محمود الحسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے، سید طارق محمود الحسن معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے۔ اس سے پہلے طارق محمود الحسن وائس چئیرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کے مصنف ہیں، سید طارق محمود الحسن نے نارتھمپٹن یونیورسٹی (برطانیہ)سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا ہوا ہے۔ وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں جن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز ، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی ، چاتھم ہاس ، اور رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو بھی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دو وکٹیں گر گئیں، پی ٹی آئی کے کھلاڑی مسلم لیگ ق میں شامل

پڑھنے کے اگلے

میجر ریٹائرڈ طاہر صادق خان بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔