PK Press

موٹروے پولیس نے فرض شناسی و دیانت داری کی بہترین مثال قائم کردی

اسلام آباد،موٹروے پولیس نے مثال قائم کردی سڑک سے ملنے والے 7 لاکھ روپے مالک تک پہنچا دیے ۔تفصیلات کے  مطابق ابصار نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ موٹروے پر اسلام آباد سے پشاور کی جانب جاتے ہوئے صوابی کے قریب فون کال کرنے سننے روکا, والد کے اترتے ہی بچے بھی گاڑی سے اترنے لگے تو ایک بچے کے پاوں لگنے کی وجہ سے گاڑی میں موجود لیڈیز پرس سڑک پر جا گرا جس کے بارے میں کسی کو علم نہ تھا،پرس میں پانچ تولہ سونے کے زیورات تقریبا ً70ہزار نقد اور اہم کاغذات موجود تھے ۔کال سننے کے بعد ابصار نے اپنا سفر جاری رکھا،کچھ دیر بعد دوران پیٹرولنگ انسپکٹر امتیاز احمد اور سب انسپکٹر شیرین تاج موقع سے گزرتے ہوئے ان کی نظر پرس پر پڑی ,جس سے حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے تلاشی لینے پر پرس میں ایک فون نمبر ملا جس پر رابطہ کرکے مالکان کو تلاش کر لیا گیا اور پرس میں موجود لگ بھگ سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی ان کے حوالے کر دی گئی،جس پر انہوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی(موٹروے نارتھ زون )مظہر الحق کاکا خیل اور سیکٹر کمانڈر ایم ون ذیشان حیدر نے افسران کو شاباش اور انعامات کا اعلان کیا اور اس اعادہ کا اظہار کیا کہ موٹر وے پولیس اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فائیو جی نیٹ ورک آپریشن سے امریکہ میں ایئر لائنز کی پروازیں معطل

پڑھنے کے اگلے

اسلام آبادمیں کورونا کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔