PK Press

سری لنکن شہری کے اہلخانہ کوسیالکوٹ تاجربرادری کی امداد قابل تحسین ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاونٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاونٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پریانتھاکمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے اور 10 برس تک یہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاونٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ ملک میں انتشار پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ، دہشت گردی کے آغاز کاسنگل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے