PK Press

پاکستان مسلم لیگ منظم جماعت،قائدین نے ہمیشہ ورکروں کو عزت دی،لبنیٰ قریشی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدرلبنیٰ قریشی سے صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ سیدبلال مصطفی شیرازی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں برات جان ،یوتھ صدرملک فضل الرحمن ،حاجی عبیداللہ قبائلی رہنما حاجی جانان کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وفد نے لبنیٰ قریشی کومرکزی صدرہیومن رائٹس ونگ بننے پرمبارکباد پیش کی ۔لبنیٰ قریشی نے مہمانوںکااستقبال کیا اورپارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔لبنیٰ قریشی نے یقین دلایاکہ ہم قائدین چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری وجاہت حسین ،چوہدری مونس الٰہی کامشن لیکرتمام پارٹی کانام روشن کریں گے ۔لبنیٰ قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک منظم اورمضبوط جماعت ہے اورہمارے قائدین نے ہمیشہ ورکروں کو عزت دی،انہیں فیملی ممبرز سمجھا اور ان کی خوشی غم میں برابر کے شریک رہے ۔اس موقع پر سیدبلال مصطفی شیرازی اوریوتھ ونگ نے لبنیٰ قریشی کی پارٹی خدمات کوسراہاتے ہوئے کہاکہ لبنیٰ قریشی نے ہمیشہ اپنے پارٹی کیلئے جدوجہد جاری رکھی ،ہمیں یقین ہے کہ پہلے سے بڑھ کر پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردارادا کریں گی ۔اس موقع پر برات جان نے بلوچستان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بارہ سال سے بڑے بچوں کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ

پڑھنے کے اگلے

پاکستان سٹیزن پورٹل نے سائل کے16 ماہ سے پھنسے کیس کو حل کرادیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔