
اسلام آباد،پاکستان سٹیزن پورٹل نے سائل کے16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کرادیا،وزیراعظم سٹیزن پورٹل عوام کی آوازبن گیا ،عوام کے مسائل کا تیزی سے حل، تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ۔تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل نے واہ کینٹ کے رہائشی ظہور احمد کی دادرسی کر دی۔سائل نے اپنے مرحوم باب کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت کی تھی۔مرحوم منظور احمد نے اپنی زندگی میں واجبات کی وصولی کیلئے متعلقہ محکمے کو شکایت کی تھی۔منظور احمد مرحوم کا بیٹا بھی والد کے واجبات کیلئے دفتروں کے چکر لگاتا رہا لیکن شنوائی نہ ہو سکی۔سٹیزن پورٹل نے سائل کے سولہ ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کرادیا۔سٹیزن پورٹل کا ایکشن،سائل کے مرحوم باب کے تمام واجبات کی ادائیگی کرادی۔فوری مسئلہ حل ہونے پر سائل نے وزیراعظم عمران خان اور پی ایم ڈی یو کاٹیم کا شکریہ ادا کیا۔