
LAHORE, PAKISTAN, APR 08: Punjab Assembly Opposition Leader, Hamza Shahbaz leaving after court case hearing, at High Court in Lahore on Monday, April 08, 2019. The Lahore High Court (LHC) granted Punjab Assembly Opposition Leader, Hamza Shahbaz pre-arrest bail till April 17 and restrained the National Accountability Bureau (NAB) from arresting him in cases pertaining to ownership of assets beyond means. (Babar Shah/PPI Images).
کراچی میں پولیس نے نیمیئر تھانے کے قریب ایک مکان میں بڑی تعداد میں زیرِ زمین چھپایا گیا جنگی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ کراچی اولڈ سٹی ایریا میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پرانے اسلحے اور گولہ بارود کی اطلاع پر بڑا آپریشن کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مخصوص عمارت کو گھیرے میں لے کر مختلف حصوں کی کھدائی جاری ہے جبکہ ابتدائی طور پر فرش سے پرانے زنگ لگے ہتھیار برآمد ہوئے۔پولیس کاکہنا ہے کہ جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو فرش کے نیچے دبایا گیا تھا جبکہ آپریشن کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر پرانے ہتھیاروں کو فرش کے نیچے سے نکالا گیا۔پولیس کے مطابق ہتھیاروں کو پلاسٹک میں لپیٹنے کے بجائے براہ راست زمین میں دفن کیا گیا تھا جبکہ عمارت کے دیگر مخصوص حصوں کی بھی کھدائی کی جارہی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ اور دوسری ٹیم کے دیگر تمام افسران بھی آپریشن میں موجود ہیں جبکہ مزید اسلحہ زمین میں دفن ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ لیاری میں لی مارکیٹ کے قریب نیپئر تھانے کے سامنے گلی میں یہ 60،70 سال پرانا مکان واقع ہے۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ مکان کی بالائی منزل پر کوئی فیملی رہتی ہے جبکہ گراؤنڈ فلور کو برتنوں کا گودام بنایا گیا تھا، خدائی کے دوران دس بارہ سال قبل دفن کیا گیا اسلحہ اور اسلحہ کے پارٹس ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی کسی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نہیں بلکہ ذاتی طور پر ملنے والی اطلاعات پر کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں برآمد ہونے والے اسلحے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔