
corona
ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔24 گھنٹے میں مزید 4 افراد جاں بحق ‘ ہلاکتوں کی تعداد 29 ہزار کا ہندسہ کراس کر گئی ‘ کرونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 29003 ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 522 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں جبکہ اس سے قبل 30 سال عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے۔این سی او سی کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔