
لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نامور ریسلر ڈوین جانسن کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی، مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل رونالڈو نے جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2021میں انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں میں کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا۔رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 28 کروڑ 29 لاکھ روپے جبکہ ڈوین جانسن ایک پوسٹ کے 26 کروڑ 86 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔یاد رہے کرسٹیانو رونالڈو کی انسٹاگرام پر 389 ملین فولورز ہیں جبکہ دی راک کے فولورز کی تعداد 289 ملین ہے۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آریانہ گرینڈے ہیں، جو ایک پوسٹ کے 26 کروڑ 57 لاکھ جبکہ کیلی جینر 26 کروڑ 29 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔