PK Press

لوگوں کو زیر زمین نصب بارودی مواد سے بچانے والا چوہا چل بسا

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا میں لوگوں کو زیر زمین نصب بارودی مواد سے بچانے والا چوہا 8 سال کی عمر میں چل بسا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماگا وا نامی چوہے نے کمبوڈیا میں اپنے کیرئیر کے دوران 39بارودی سرنگیں اور 28بار بارود کا سراغ لگایا۔ امریکہ اور بیلجیم کی غیر منافع بخش تنظیم کی تاریخ میں پہلی بار چوہے کو گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق تنزانیہ میں قائم بیلجیئم کی ایک تنظیم نے چوہے کو بارودی سرنگ کو سونگھنے کی تربیت دی تھی۔عالمی میڈیا کے مطابق چوہے کا وزن اور قد عام چوہوں کی نسبت قدرے زیادہ تھا مگر اس کے باوجود وہ زیر زمین دبائی گئی بارودی سرنگ کو محسوس نہیں ہوتا تھا۔مگاوا نے ایک لاکھ 41ہزار مربع میٹر سے زیادہ کی زمین کو بارودی مواد سے پاک کرنے میں مدد دی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پوری ریاست سانحہ مری میں ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پڑھنے کے اگلے

مخلص کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں انہیں کسی محاذ پر اکیلا نہیں چھوڑا ،چوہدری شجاعت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔