PK Press

مخلص کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں انہیں کسی محاذ پر اکیلا نہیں چھوڑا ،چوہدری شجاعت

ch shujat hussain

ch shujat hussain

 اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مخلص کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور اصل طاقت ہیں،پاکستان مسلم لیگ نے اپنے کارکنوں کو کسی محاذ پر اکیلا نہیں چھوڑا ،ہماری جماعت نے ہمیشہ خواتین کو عزت دیتے ہوئے برابر کے حقوق دئیے ہیں اور یہی بات ہمیں دوسری سیاسی جماعتوںسے منفرد کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسز فرخ خان کی قیادت میں خواتین ونگ نے پارٹی مقبو لیت اور کامیابیوں میں ہمیشہ کلیدی کر د ار ادا کیا ہے۔اس حوالے سے صدر شعبہ خواتین مسز فرخ خان نے میڈیا کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کی آواز میں سپرٹ تھی اوراللہ نے چاہا تو وہ جلد پارٹی کارکنان کے درمیان ہوں گے ۔مسز فرخ خان نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے بیان کو بھی سراہا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہمارا اپنا اصلی آئی ایم ایف اوورسیز پاکستانی ہیں جو بے لوث ہو کر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ۔مسز فر خ خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے اس بیان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے حوصلے بڑھا دیے ہیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

لوگوں کو زیر زمین نصب بارودی مواد سے بچانے والا چوہا چل بسا

پڑھنے کے اگلے

غیر قانونی تعمیرات کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔