PK Press

واٹس ایپ نے شاندار فیچر متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی

کیلیفورنیا(آئی پی ایس )واٹس ایپ نے اپنے ایک آپشن پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت آپ کو طویل پیغامات سننے کے لیے ایپ کھلی رکھنے یا اس کا انٹرفیس سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوں بیک گراونڈ میں بھی آڈیو پیغامات چلتے رہیں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے اندرونی حلقوں کے مطابق لوگوں کی اکثریت نے اس آپشن پر زور دیا تھا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس میسج کی رفتار کنٹرول کرنے اور انہیں بھیجنے سے قبل خود سننے کا آپشن بھی پیش کیا تھا جو بہت مقبول ہوا ہے۔اب عوامی اصرار پر بہت جلد واٹس ایپ پیغامات کو پس منظر میں سننا ممکن ہوسکے گا۔ اس طرح آپ کا وقت بچے گا کیونکہ پیغامات چلتے رہیں گے اور آپ دیگر دوستوں کے پیغامات اور تصاویر کو دیکھ سکیں گے۔ اس طرح واٹس ایپ کے ایک آپشن سے جڑے رہنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس کی سب سے پہلی خبر ایک ویب سائٹ نے دی ہے جو آئے دن سافٹ ویئر اور ایپس کے بی ٹا ورژن ، ٹیسٹ اور دیگر جدید آپشن کا احوال پیش کرتی رہتی ہے۔ اس لیے یہ خبر مصدقہ ہوسکتی ہے۔ اسطرح واٹس ایپ کے دیگر پیغامات اور تصاویر دیکھتے ہوئے بہت جلد آپ آڈیو پیغامات سن سکیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سی پیک ، ایم ـ15 برف باری والے بہترین مقامات کو ملا تی ہے

پڑھنے کے اگلے

کرتاپور راہداری نے 74سال بعد دو بچھڑے بھائیوں کو ملوادیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔