PK Press

عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد اشتہاری قرار دیدیا، وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے رابعہ عمران اور عمران یوسف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور دونوں ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے پیشی کے لیے 30 روز کی حتمی مہلت دی گئی لیکن شہباز شریف کی بیٹی اور داماد نے عدالتی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا لہذادونوں ملزمان کی گرفتاری اور عدالت پیشی تک وارنٹ گرفتاری قائم رہیں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں رابعہ عمران اور عمران یوسف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا اونٹوں کا فائیوسٹار ہوٹل کھول دیا گیا

پڑھنے کے اگلے

چین کی تیار کردہ چھتریاں سرد موسم میں بارش سے بچاو میں کار آمد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔