PK Press

مری میں برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے پر پاک فوج کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں,لبنیٰ قریشی

اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ق)ہیومن وائٹس کی مرکزی صدر لبنیٰ قریشی نے سانحہ مری پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مری واقعے سے پوری قوم افسردہ ہے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اپنے ایک بیان میں لبنی قریشی نے کہا کہ مری میں برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے اور انہیں خوراک ادویات ، سردی بچائو کیلئے ضروری سامان پہنچانے پر پاک فوج کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں، پاک فوج کے جوان ہمیشہ مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں اپنی قوم کی مدت کیلئے اپنے جانوں کو خطرے میں ڈال کر پہنچتے ہیں۔لبنیٰ قریشی نے کہاکہ برفباری ، بارشیں اللہ کی رحمت ہوتی ہے لیکن ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ایسے دلخراش واقعات رونماہوجاتے ہیں ۔انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں ، طوفانی برفباری کے دوران برف باری کے علاقوں میں کی جانب سفر کرنے گریز کریں اور برف باری والے علاقوں کی جانب سفر کرنے سے قبل حکومتی اور متعلقہ انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیںتاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پربرطانوی وزیراعظم مشکل میں پھنس گئے

پڑھنے کے اگلے

عوام کیلئے خوشخبری ،نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے