PK Press

سی پی ای سی آئی کا بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک کھیلوں پر اظہار مسرت

 چین-پاک ایجوکیشنل کلچرل انسٹی ٹیوٹ (سی پی ای سی آئی) جوایک چینی زبان اورکلچرل اسکول ہے۔ اسکے دو پاکستانی طلباء کے نمائندوں نےمنگل کو فیصل مسجداسلام آباد میں بیجنگ 2022 کےسرمائی اولمپک کھیلوں کی مکمل کامیابی کے حوالے سے ایک ویڈیو شوٹ کی۔

چیئرمین سی پی ای سی آئی ما ہیجونے کہا کہ سی پی ای سی آئی کے اساتذہ اور طلباء کو پختہ یقین ہے کہ چین دنیا کے لیے ایک غیر معمولی اور شاندار اولمپک کھیلوں میں حصہ ڈالنے کے لیے پر اعتماد اور اس کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سی پی ای سی آئی کے پرنسپل مسٹر ما بن نے روشنی ڈالی کہ بیجنگ "ڈبل اولمپکس” کا واحد شہر بن جائے گا۔ 2008 میں چین نے تاریخ کے سب سے شاندار سمر اولمپک کھیل پیش کیے تھے۔ "چین میں سرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی آئس اینڈ سنو ایتھلیٹس کے لیے ایک نعمت ہے۔ بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیل چین اور یہاں تک کہ دنیا میں آئس اینڈ سنو ایتھلیٹس کی ترقی اور بہتری کو بھی بہت زیادہ فروغ دیں گے۔

سی پی ای سی آئی کے وائس پرنسپل مسٹر چن تیانتانگ کے مطابق اسکول پاکستان میں پبلسٹی سرگرمیاں کرے گا، بیجنگ 2022 کےسرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے شاعری اور آرٹ کے مقابلے منعقد کرے گا، بیجنگ اولمپک گیمز کو پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ شیئر کرے گا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان تبادلے کو فروغ دے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کی تیار کردہ چھتریاں سرد موسم میں بارش سے بچاو میں کار آمد

پڑھنے کے اگلے

سی پیک ، ایم ـ15 برف باری والے بہترین مقامات کو ملا تی ہے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے