PK Press

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے عدالتی جنگ جیت لی

  آسٹریلوی عدالت نے سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے،سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے عدالتی جنگ جیت لی ہے،آسٹریلوی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان کو ملک میں داخل ہونے دیا جائے۔ فیصلے کے مطابق اس کیس میں آسٹریلوی وزارت داخلہ کو نوواک جوکوچ کو طے شدہ رقم ادا کرنا ہو گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر کھلاڑی کو ڈیپورٹ کر دیا جاتا تو وہ تین سال تک آسٹریلیا نہیں آ سکتے تھے۔ ٹینس اسٹار اب آسٹریلیا میں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے دفاع کرسکیں گے، یاد رہے جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تھے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حکومت پنجاب کا مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ: نیا نام کوہسار رکھنے کی تجویز

پڑھنے کے اگلے

مری میں ایک انڈے اور کمرے کا کرایہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے