PK Press

وجہیہ سواتی کی میت14روز بعد امریکہ روانہ

wajih swati

امریکی خاتون وجہیہ سواتی کی لاش اسلام آباد سے دبئی کے راستہ واشنگٹن روانہ کر دی گئی،مقتولہ کی ڈیڈ باڈی گزشتہ روز بامنگ کے بعد پنڈی میڈیکل کالج سے اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ،کارگو سیکشن رکھوائی گئی تھی،میت کی تدفین امریکہ میں کی جائے گی،پولیس نے مقدمہ کا چالان ترتیب دینا شروع کر دیا،امریکی خاتون شہری وجہیہ سواتی کی لاش چودہ روز بعد اسلام آباد سے امریکہ روانہ کر دی گئی،لاش کو امارات ایئرلائن کی پرواز 613کے ذریعے دبئی بجھوایا گیا،لاش دبئی سے کونیکٹنگ پرواز کے ذریعے امریکہ کے شہر واشنگٹن بجھوائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق لاش کو اسلام آباد سے امریکہ منتقل کرنے کے ا نتظامات اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کئے،گزشتہ روز لاش کو بامنگ کے لئے امریکی سفارتی حکام نے ڈی ایچ کیو سے پنڈی میڈیکل کالج منتقل کیا تھا،جبکہ لاش کو امریکہ لے جانے کے لئے وفاقی حکومت نے امریکی سفارت خانے کی درخواست پر باقاعدہ این او سی بھی جاری کیا تھا،لاش کی امریکہ روانگی کے لئے کارگو سہولیات ٹرانس پیک فریٹ فارورڈنگ سروسسز اسلام آباد نے فراہم کیں،امریکہ میں لاش ٹوربرٹ فیونرل چیپلز کا ادارہ وصول کرے گا،جسکے بعد لاش کی تدفین کی جائے گی،جسکے لئے مقتولہ کا بڑا بیٹا امریکہ میں موجود ہے۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے مقتولہ کے قتل کی تفتیش ،ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے جانے کے بعد مقدمہ کا چالان ترتیب دینا شروع کر دیا ہے،ممکنہ طور پر چالان 18جنوری کو علاقہ مجسٹریٹ مورگاہ کی عدالت میں پیش کیا جایے گا،جسکے بعد راولپنڈی کی ماڈل سیشن کورٹ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔جبکہ مقتولہ کے دی این اے رپورٹ تاحال پنجاب فرانزک لیبارٹری میں مرتب نہیں کی جا سکی،نہ ہی پولیس کی جانب سے لیب میں بھجوائے گئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پورے کیرئیر میں محمد آصف جیسی جادوئی بولنگ کبھی نہیں دیکھی،ہاشم آملہ

پڑھنے کے اگلے

فوڈ پانڈا نے گلگت بلتستان میں بھی سروس کا آغاز کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے