PK Press

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیرقانونی قرار، 3ہفتوں میں گرانے کا حکم

navy sailing club

navy sailing club

اسلام آباد،راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیرقانونی قرار ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیوی سیلنگ کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دے دیا ہے ، عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے فیصلہ سنایا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیرقانونی قرار دے دیا ، تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دے دیا۔ متعلقہ اداروں سے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔عدالتی فیصلے کے مطابق سابق نیوی کے پاس نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب بنانے کا اختیار نہیں ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے غیر قانونی عمارت کا افتتاح کر کے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی، سابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیوی کا اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے رئیل اسٹیٹ وینچر میں شامل ہو ، سی ڈی اے کو اختیار نہیں تھا کہ وہ نیول فارمز کو این او سی جاری کرتی۔ریئل اسٹیٹ بزنس کے لیے ادارے کا نام استعمال نہیں کیا جا سکتا، اتھارٹی کو اختیار نہیں تھا کہ نیوی کو این او سی جاری کرتی۔عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان نیوی نے نیشنل پارک ایریا پر تجاوز کیا، سیلنگ کلب غیر قانونی ہے، نیوی سیلنگ کلب کی بلڈنگ تین ہفتوں میں منہدم کی جائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بلوچستان کے ساحل اوروسائل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جعفرخان مندوخیل

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ،3 ڈاکو گرفتار،آپریشن جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے