
Tennis star Novak Djokovic
سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوواک جوکوچ کو آسٹریلوی حکومت نے کورونا کی حفاظتی شرائط پوری نہ کرنے پر ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نو مرتبہ اوپن ٹینس کے چیمپئین رہ چکے ہیں جو آسٹریلین اوپن میں شرکت کی غرض سے جمعرات کو آسٹریلیا پہنچے تھے۔آسٹریلوی بارڈر فورس نے تصدیق کی ہے کہ ٹینس سٹار کا ویزہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا نوواک جوکوچ کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ اصول، اصول ہوتے ہیں خاص طور پر جب بات ہماری سرحدوں کی ہوتی ہے۔سکاٹ موریسن نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی سخت پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا کم ترین کورونا کے کیسز والے ممالک میں شامل رہا، اور ہم آگے بھی محتاط رہیں گے۔نوواک جوکوچ نے اپنی ایک ٹویٹ میں مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی تھی اورانہوں نے اسٹریلیا میں داخلے پر پابندی لگنے کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
Mr Djokovic’s visa has been cancelled. Rules are rules, especially when it comes to our borders. No one is above these rules. Our strong border policies have been critical to Australia having one of the lowest death rates in the world from COVID, we are continuing to be vigilant.
— Scott Morrison (@ScottMorrisonMP) January 5, 2022