PK Press

اداکار شان نے بھارتی فلم گجنی ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

actor-shaan-shahid

نامور پاکستانی اداکار شان شاہد نے بھارتی فلم گجنی ٹھکرانے کی وجہ بتادی۔ فلمسٹار و مادل شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے ملک اور لوگوں کی محبت کے باعث بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم گجنی میں ولن کے کردار کی پیشکش ٹھکرائی تھی ۔ ایک انٹرویو میں شان نے بتایا کہ عامر خان نے انہیں فلم گجنی میں ولن کا کردار کرنے کی پیشکش کی جس پر میں نے عامر خان سے سوال کیا اس کردار کو تو کوئی بھی کرسکتا ہے تو پھر آپ کیوں ایک پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا پتہ نہیں چلے گا کہ آپ پاکستانی ہیں۔ اس جواب پر میں نے حیرانی سے کہا ایسے کیسے پتہ نہیں چلے گا کہ میں پاکستانی ہوں اور اس کردار کو ٹھکرانے کی دوسری وجہ یہ تھی کہ جو کردار مجھے پیش کیا گیا وہ انتہائی برے ولن کا تھا یہی وجہ تھی کہ مجھے یہ کردار پسند نہیں آیا۔شان نے بتایا کہ میں تین، چار دن عامر خان کو سمجھاتا رہا اور جب وہ نہیں مانے تو میں نے پنجابی میں ایک جملہ کہا بس آپ یہ سمجھ لیں کہ آپ انڈیا کے پہلوان ہیں، میں پاکستان کا پہلوان ہوں ، میں پیسے لے کر کشتی نہیں ہاروں گا۔ میں نے عامر خان سے کہا آپ نے فلم کے اینڈ میں مجھے مارنا ہے جب کہ پاکستان میں لوگ کبھی مجھے مرتاہوا دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔ میں پاکستان میں لوگوں کے دلوں میں رہتا ہوں، لوگ مجھے پیار کرتے ہیں، میری عزت کرتے ہیں۔ شان نے مزید کہا کہ فلم گجنی میں ولن کے کردار کے لیے عامر خان سے اداکار نیر اعجاز اور ہمایوں سعید کو بھی پیشکش ی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

قازقستان میں مظاہرے، درجنوں افراد ہلاک،قازک صدر کا فسادات کی تحقیقات کا حکم

پڑھنے کے اگلے

بلوچستان کے ساحل اوروسائل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جعفرخان مندوخیل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔