PK Press

قرض سے تنگ نوجوان نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی

Seeking rescue.

Seeking rescue.

قرض سے تنگ نوجوان نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی ،نیوی کے غوطہ خوروں نے بچالیا ،قرض بڑھ گیا تھا کوئی مدد کرنے کو تیار نہ تھا اس لیے اقدام اٹھایا ،نوجوان کا بیان ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل روہڑی میں لین سڈاؤں پل سے مگسی برادری کے ایک نوجوان رجب علی نے قرض داروں کے تقاضے تنگ آکر دریائے سندھ میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود نیوی کے افسران فضل محمود ،محمد شریف ،زاہد علی ،محمد طیب اور عمران علی نے اسے ڈوبنے سے بچالیا ۔نوجوان رجب مگسی نے نیوی اہلکاروں اور وہاں پرموجود لوگوں کو بتایاکہ اس پر قرض بہت بڑھ گیا تھا اور قرضہ دار اسے روز بہت تنگ کررہے تھے ،کوئی اس کی مدد کرنے کو تیار نہیں تھا اس لیے مجبوراًیہ انتہائی اقدام اٹھایا ۔نیوی اہلکاروں نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان کی شکار کیلئے پاکستان آمد

پڑھنے کے اگلے

قازقستان میں مظاہرے، درجنوں افراد ہلاک،قازک صدر کا فسادات کی تحقیقات کا حکم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔