
prince fahad bin sultan
گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان رواں ماہ نجی دورے پر صوبہ بلوچستان کے علاقے دالبندین پہنچیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی چاغی حاجی محمد انور بادینی، کمانڈنٹ سی ٹی ایف گورنر تبوک دالبندین نمائندہ سابق چیئرمین میر دائود خان نوتیزئی ،حاجی شاہجہاں کشانی،ودیگر سیکورٹی ، ایئرپورٹ اور،محکمہ جنگلات کے آفیسران بھی شریک تھے۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ صدارت کرتے ہوئے کہا گورنر تبوک پرنس فہد کی ائیر پورٹ روٹ، شکار گاہ ودیگر نقل حرکت کے سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا اور شکارگاہ میں میڈیکل فیسلٹی اور سیکورٹی کو فل پروف بنانے کے لیے سخت سے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا شکار کے دوران بھی مہما نوں کی نقل حرکت پر بھی سیکورٹی فورسز، پولیس، اے ٹی ایف، اور بلوچستان کانسٹیبلری کے دستوں کی خدمات لیئے جائینگے اور سخت سیکورٹی تشکیل دیا جائے گا ۔یاد رہے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز ہر سال سردیوں کے موسم میں ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین تلور کا شکار کھیلنے کے لیے آتے ہیں۔واضح رہے کہ پرنس فہد بن سلطان 1987 سے گورنر تبوک کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ تبوک ٹورازم ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔