PK Press

ہم بحثیت قوم حضورۖکی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی ترقی کرسکتے ہیں، وزیراعظم

maulana tariq jamil and imran khan

maulana tariq jamil and imran khan

اسلام آباد ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بحثیت قوم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی ترقی کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔وزیراعظم کا اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہراقتدار میں دن دیہاڑے بچہ لاپتہ،والدین کی آئی جی سے سخت نوٹس کی اپیل

پڑھنے کے اگلے

گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان کی شکار کیلئے پاکستان آمد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے