PK Press

سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

supreme court of Pakistan

supreme court of Pakistan

 سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولز کی بے داخلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روکتے ہوئے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کرلیا۔نجی اسکولز کے وکیل نے کہا کہ کینٹ بورڈز میں 8300 نجی اسکولز اور 37 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، اب اسکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، بچے کہاں جائیں گے، سپریم کورٹ نے نجی اسکولز کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔والدین کے وکیل نے کہا کہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر اسکول بنانے کا تھا، ایک سول کیس میں موقف سنے بغیر سخت حکم جاری کیا گیا۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اقوام متحدہ کشمیریوں کیساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو8وکٹوں سے شکست دے کرتاریخ رقم کردی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔