PK Press

شادی کا لفظ مجھے راس نہیں آتا،صبا قمر

sabah qamar

sabah qamar

معروف اداکارہ صبا قمر کو ان کے مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رافع محمود نامی اکاونٹ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں 50 سال کی عمر میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری شوبز انڈسٹری کی کوئی وابستگی نہیں ہے، میں اس معاملے میں مذاق نہیں کررہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔رافع محمود نے اپنی اسٹوری شیئر کی اور اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے لیے ایک اور پروپوزل آگیا ہے، برائے مہربانی اس بار سوچیں۔صبا قمر نے اسٹوری کو ری پوسٹ کیا اور لکھا کہ ‘لفظ قبول ہے مجھے راس نہیں آتا’۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار صبا قمر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے دو جڑواں بچے

پڑھنے کے اگلے

اقوام متحدہ کشمیریوں کیساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے