PK Press

اقوام متحدہ کشمیریوں کیساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم

imran khan

imran khan

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوتوا مودی حکومت ڈھٹائی سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے،اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا کشمیرمیں استصواب رائے کاعہدتاحال پورانہیں ہوا کیونکہ مودی حکومت ڈھٹائی سے سیکیورٹی کونسل قراردادوں ، چوتھے عالمی جنیواکنونشن کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیرکی حیثیت،آبادی کاتناسب تبدیل کرنیکی کوشش کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کیخلاف جرائم کاارتکاب ہورہاہے، بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کیخلاف ایکشن لے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے عزم پرثابت قدم ہے۔خیال رہے 5 جنوری1949میں حق خود ارادیت کی قرارداد منظور کی گئی تھی اور اقوام متحدہ نیکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شادی کا لفظ مجھے راس نہیں آتا،صبا قمر

پڑھنے کے اگلے

سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔