PK Press

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی

balochitan rain

balochitan rain

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی، سب سے زیادہ پسنی 137 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری ہے، گوادر اولڈ ٹان کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اور شہر میں جمع پانی سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پسنی میں 137، گوادر میں 104، اورماڑہ میں 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں 44، جیوانی میں 40، خضدار میں 19 ملی میٹر، کوئٹہ(منگلی میں 13، سٹی میں7)، پنجگور میں 11 ملی میٹر جب کہ لسبیلہ میں 8، قلات میں 6، دالبندین میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے بارشوں کے پیش نظر ایمر جنسی نافذ کردی۔خیال رہے کہ شدید بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث سیاح اور مقامی آبادی شدید مشکلات میں پھنس گئے، مختلف علاقوں میں پھنسے سیاحوں اور گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، مشینری اور واٹربازر، سکشن پمپ بھی پانی کو نکالنے کیلئے استعمال کیاگیا ہے۔کوسٹل ہائی وے پسنی، سوربندر، نگور اور جیوانی میں ریسکیو آپریشن کیا گیا اور اس دوران خوراک کے ساتھ رہائش بھی فراہم کی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈزجیوانی، پشوکان اور گوادر میں پانی نکالنے میں مصروف ہے۔ ماہی گیروں کی کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کی جا رہی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

پڑھنے کے اگلے

ٹیسلا کی فی گھنٹہ کمائی کتنی ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔