PK Press

منی لانڈرنگ کیس : میرے اکاونٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا

shahbaz sharif

shahbaz sharif

لاہور,شہباز شریف فیملی کیخلاف بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہبازشریف روسٹرم پرآگئے اور کہا کہ اگر حاضری لگ گئی ہے تو میں چلاجاوں؟شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے چالان پیش کردیا ہے، اس چالان میں میرے اکاونٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بحث کر رہے ہیں؟ جس پر شہبازشریف نے کہا کہ میں بحث نہیں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔جس پرجج نے کہا کہ سب کوایک ہی مرتبہ سنوں گا تب آپ کو بھی موقع دیا جائے گا، ہرشخص کو الگ الگ نہیں سن سکتا۔جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نیب عدالت میں موجود ہیں مزید دو مقدمات لگے ہوئے ہیں۔جج نے استفسار کیا کہ کب تک یہاں پہنچ جائیں گے، جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ پتہ کرکے بتا دیتے ہیں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ماہ دسمبر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میںبرآمدات میں اضافہ ہوا،مشیر تجارت

پڑھنے کے اگلے

مسز فرخ خان کا چوہدری نعیم وڑائچ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔