PK Press

جاپان کی 119سالہ معمر خاتون نے اپنی سالگرہ کوکاکولا پی کرمنائی

Ken Tanaka

Ken Tanaka

دنیا کی معمر ترین شخصیت جاپانی خاتون کین تاناکا نے اپنی 119ویںسالگرہ کو یادگار بنادیا،ان کی پڑپوتی نیان کی سالگرہ کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔معمر ترین خاتون کوکوکا کولا بہت پسند ہے اسی وجہ سے انہوں نے اپنی سالگرہ کوکا کولا پی کر منائی۔گنیز بک ورلڈ ریکارڈز نے جاپان سے تعلق رکھنے والی 119سالہ خاتون کین تاناکا کو دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا جو طویل عمر کے باوجود ریاضی پڑھ رہی ہیں اور بورڈ گیمز بھی کھیلتی ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ کین تاناکا 2 جنوری 1903 کو پیدا ہوئیں، یہ وہی سال تھا جب رائٹ برادرز نے دنیا کا پہلی پرواز شروع کی تھی۔رپورٹ کے مطابق جاپانی خاتون نے 1922 میں ہیڈیو تاناکا سے19برس کی عمر میں شادی کی جن سے ان کے چار بچے تھے اور ایک پانچواں بچہ انہوں نے گود لیا تھا۔ان کے خاندان کی چاول کی دکان تھی جس پر وہ 103 برس کی عمر تک کام کرتی رہیں۔ اپنی زندگی میں انہوں نے 1918 کا ہولناک ہسپانوی فلو دیکھا اور دو عالمی جنگوں کو قریب سے محسوس کیا۔کین تاناکا کے معمولات زندگی کے بارے میں کہا گیا کہ روزانہ صبح 6 بجے جاگنا اور دوپہر تک پڑھائی میں مصروف رہنا ان کا معمول ہے ان کی پڑھائی میں ریاضی اور عملی کیلی گرافی شامل ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا تھا کہ کین تاناکا وقت گزارنے کے لیے اوتھیلو نامی گیم ہے جو ان کا فیورٹ ہے اور وہ کلاسک بورڈ کی ماہر بن چکی ہیں اور اکثر گھر کے دیگر افراد کو شکست دیتی ہیں۔خیال رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شہریوں کی لمبی عمریں ہوتی ہیں اور دنیا کے معمر ترین افراد کے حوالے سے بھی مشہور ہیں کیونکہ ماضی میں کئی افراد نے معمر ترین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جاپان کے ایک شہری جیروئیمون کیمورا کا دنیا کی طویل عمر پانے کا ریکارڈ حاصل تھا جو اپنی 116 ویں سال گرہ منانے کے بعد 2013 میں انتقال کرگئے تھے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا میں طویل ترین عمر پانے کا ریکارڈ فرانس کے ایک شہری جین لوئس کلمینٹ کو حاصل تھا جو1997 میں 122 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چیف جسٹس گلگت بلتستان نے 5افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی

پڑھنے کے اگلے

ماہ دسمبر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میںبرآمدات میں اضافہ ہوا،مشیر تجارت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔