PK Press

کامیاب جوان پروگرام : 29 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل

kamyab jawan programme

kamyab jawan programme

 کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں کاروبار ی قرضہ جات کی تقسیم میں مزید تیزی ،ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 29 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا۔معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے قرض حاصل کرنے والے ملتان سے تعلق رکھنے والے جوان کی کہانی ٹویٹ کردی۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے جوان سعید احمد نے قرض کی رقم سے موبائل فونزکا کام شروع کیا ، سعید احمد کے مطابق پہلے ملازمت کرتا تھا اور اپنا کاروبار شروع کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا،کامیاب جوان پروگرام قرضہ سکیم کے تحت نیشنل بنک آف پاکستان سے 3 ملین کا قرضہ منظور ہوا۔ سعید احمد کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، کامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم اور نیشنل بنک کا شکر گزار ہوں کیونکہ ان کی بدولت میرا خواب پورا ہوا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے خالصتا ًمیرٹ کی بنیادپر قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں،ہزاروں نوجوان اس پروگرام کے تحت قرضے حاصل کرکے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہر مہینے دو سے تین ارب روپے مالیت کے قرضے منظور کیے جارہے ہیں۔ عثمان ڈارنے کہا کہ دو سال کے دورانیہ میں 29 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے کاروباری قرضوں کی تقسیم بڑی کامیابی ہے،ملک بھر میں 4 ارب مالیت سے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید اور روایتی شعبوں میں تکنیکی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر چکے ہیں،کامیاب جوان پروگرام سے ابتک مجموعی طور پر 34 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ بیس ہزار خاندان کامیاب ہوئیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خواجہ آصف کے ہرجانہ کیس: اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس

پڑھنے کے اگلے

چیف جسٹس گلگت بلتستان نے 5افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔