
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے مسلم لیگ (ق)برطانیہ کے چیف آرگنائزر چوہدری نعیم وڑائچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ مسز فرخ خان نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا دنیا کا سب سے بڑا غم ہے،اللہ پاک چوہدری نعیم وڑائچ اوران کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین