PK Press

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں اہم پیش رفت

wajih swati

اسلام آباد،پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں مشتبہ ملزم قمر علی شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیاگیا،وکیل نے دائر درخواست ضمانت واپس لے لی۔مشکوک ملزم قمر علی شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے کی،سماعت کے دوران راولپنڈی پولیس کی جانب سے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمہ میں مرکزی ملزم سمیت تمام ہمراہی ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں،مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے،مشکوک ملزم قمر علی شاہ اب پولیس کو تفتیش کے لئے مطلوب نہیں،اسلئے عدالت قمر علی شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دے،جس پر عدالت نے قمرعلی شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا،عدالتی حکم کے بعد ملزم کے وکیل نے گزشتہ ماہ سے دائر درخواست ضمانت بھی واپس لے لی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے چیف آرگنائزر چوہدری نعیم وڑائچ کی والدہ انتقال کر گئیں

پڑھنے کے اگلے

نسوار کے شوقین افرادہوجائیں ہوشیار ،عرب ممالک نے پابندی عائد کردی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے