PK Press

سوڈان کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

sudan prime minister

sudan prime minister

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوبارہ وزارت سنبھلانے کے 6 ہفتے بعد ہی سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے استعفی دے دیا.عبداللہ ہمدوک نے ٹیلی وژن پر خطاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سویلین حکومت کی بحالی میں ناکامی پر عہدہ چھوڑ رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی سے روکنے کی پوری کوشش کی لیکن جو کچھ بھی کیا گیا ویسا نہیں ہوا۔اقتدار سنبھالنے والے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، احتجاج پر 21 نومبر کو ہمدوک کو دوبارہ منصب وزرات عظمی دیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ماہ قبل ہی ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت معزول وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو بحال کرنے اور قید سیاسی رہنماوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا گیا تھا۔ لیکن اس معاہدے کو جمہوریت پسند جماعتوں اور ہزاروں لوگوں کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا، اور مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ 25اکتوبر کو سوڈانی فوج کے لیڈر جنرل عبد الفتاح برہان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو نظر بند کر کے کئی سیاسی رہنماوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ملک میں مارشل لا نافذ ہونے کے بعد سے جمہوریت کے حق میں مظاہرے بھی جاری تھے اور عالمی برادری کی جانب سے بھی جمہوری حکومت بحال کرنے کے لیے مسلسل دباو ڈالا جا رہا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پا ک چین تعلقات، سفا رتی تعلقات کی در خشاں داستان

پڑھنے کے اگلے

اٹھارہ سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔