PK Press

سبزیاں بیچنے سے ملک کی دولت نہیں بڑھتی،وزیراعظم

imran khan

imran khan

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا خوش آئند ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فیڈ بیک چاہیے، کوشش ہے سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، برآمدات بڑھائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان نے پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار کے لیے وقت بہت اہم ہوتا ہے، سرمایہ کاری میں وقت کے ضیاع کو کم سے کم کر رہے ہیں، کوشش ہے سرمایہ کاری میں آنیوالی رکاوٹوں کو کم کیا جائے، ملک تب آگے بڑھے گا جب صنعتکاری کو فروغ ملے گا، سبزیاں بیچ کر ملک کی دولت نہیں بڑھ سکتی، تمام ممالک نے ایکسپورٹ کو قومی ترجیح بنایا، ایکسپورٹس بڑھنے سے ترکی نے ترقی کی، جن مالک نے ترقی کی انہوں نے برآمدات بڑھانے پر ترجیح دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے، ہمارے پاس افرادی قوت، نوجوان اور ہنر مند لوگ موجود ہیں، آئی ٹی کو تھوڑا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کیا، کورونا کے دوران بھارت کی گروتھ منفی ہوگئی، ہم خوش قسمت ہیں دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارا ہمسایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک منتقل ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک موہنجوداڑو کی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، ہماری ترجیح امپورٹس کو کم کرنا اور ایکسپورٹس بڑھانا ہے، آبادی بڑھ رہی ہے، گرین ایریاز ختم ہو رہے ہیں، چین سے ہم اربن پلاننگ سیکھ سکتے ہیں، منفی رویے کی وجہ سے ہم کئی چیزوں کو سراہتے ہی نہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، اسلام آباد میں مزید34کیسز رپورٹ

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے چیف آرگنائزر چوہدری نعیم وڑائچ کی والدہ انتقال کر گئیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔