PK Press

پاکستان میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، اسلام آباد میں مزید34کیسز رپورٹ

omicron

omicron

پاکستان میں کوروناکا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں کورونا کے 708 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں مزید 34 افراد میں نئے وائرس کی تصدیق یوگئی۔ شہر اقتدار میں مجموعی تعداد 100 تک پہنچ گئی، متاثرین کی اکثریت نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار943 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کے 45ہزار643 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 708 کیسز سامنے آئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.55 فیصد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 642 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 826 ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469 اور بلوچستان میں 33 ہزار 644 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

موجودہ حکومت لوگوں کو ماموں بنا رہی ہے، ادکارہ مشی خان

پڑھنے کے اگلے

سبزیاں بیچنے سے ملک کی دولت نہیں بڑھتی،وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔