PK Press

نسوار کے شوقین افرادہوجائیں ہوشیار ،عرب ممالک نے پابندی عائد کردی

naswar

naswar

مشرق وسطی کے عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کے طور پر فہرست میں شامل کرکے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نسوار کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں کیونکہ عرب ممالک کے سفر کیلئے انہیں اب ایک اور پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس ضمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے خبردار کیا ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ مشرق وسطی کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اسے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جس میں پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک نسوار نہ لے کرجانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے اے این ایف نے خبر دار کیا ہے کہ عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، لہذا کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں اہم پیش رفت

پڑھنے کے اگلے

باہتر و نواح میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام اذیت میں مبتلا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے