PK Press

اٹھارہ سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں

muhammad hafeez

muhammad hafeez

پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی سال 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی نبھائے۔ پاکستان کیلئے انہوں نے 55ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹونٹی میچزکھیلے۔392 بین الاقوامی میچوں میں 12 ہزار 789 رنز بنائے۔ 3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹونٹی عالمی کپ ٹورنامنٹس میں پرفارمنس دی۔محمد حفیظ نے 3اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے اور 2006 میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا، اب وہ تقریبا 19 برس بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ آج فخر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ سب کرکٹ کی وجہ سے لہذا اس پر وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز، کپتانوں، اسپورٹ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے 18 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں ان کی مدد کی۔محمد حفیظ نے مزید کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی مشکور ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر ان کے پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 18 سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتے ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ اس کیرئیر میں انہیں کئی اتار چڑھا کا سامنا کرنا پڑا مگر اس دوران انہیں اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے بھرپور انداز سے کرکٹ کھیلی، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک طویل کیریئر بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی کرکٹ بہتر سے بہترین ہوتی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ نے فخر کے ساتھ سبز بلیزر پہنا ہے جس کے لیے پی سی بی ان کا مشکور ہے۔ وہ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان کرکٹ میں ان کی شاندار شراکت کے لیے ایک بار پھر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سوڈان کے وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

پڑھنے کے اگلے

موجودہ حکومت لوگوں کو ماموں بنا رہی ہے، ادکارہ مشی خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔