
ch naeem warriach
لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق)برطانیہ کے چیف آرگنائزر چوہدری نعیم وڑائچ کی والدہ رضاالٰہی سے انتقال کر گئیں۔پاکستان مسلم لیگ کے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی ،مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان ، مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما شکیل حیدر خان سمیت دیگر رہنماوں نے چوہدری نعیم وڑائچ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
Tags: Latest