PK Press

سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی،چیئرمین سی ڈی اے

Chairman-CDA

Chairman-CDA

  چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی،سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنیوالی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہونگے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سوسائٹیوں کا نام تبدیل کرانے کی ہدایت کردی۔سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کے سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے۔ حکام کے مطابق رجسڑار سوسائٹیز کو 3 ہفتے میں سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں، ایسی تمام سوسائٹیاں جو سرکاری اداروں کے نام پر ہیں اپنا نام تبدیل کروائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ہندو یاتریوں کا پہلا وفد مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پشاور پہنچ گیا

پڑھنے کے اگلے

علیزے نے سگریٹ نوشی کی ویڈیو لیک ہونے پر ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔