PK Press

علیزے نے سگریٹ نوشی کی ویڈیو لیک ہونے پر ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

alizeh shah

alizeh shah

 معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گاڑی میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا جب کہ یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی تھی۔علیزے شاہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط کریں۔عمران ریاض کی اسٹوری کو علیزے نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی،چیئرمین سی ڈی اے

پڑھنے کے اگلے

فرعون کی ممی کا معمہ تین ہزار سال بعد حل ہوگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔