PK Press

ہندو یاتریوں کا پہلا وفد مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پشاور پہنچ گیا

hindu delegation come pakistan

hindu delegation come pakistan

ہندو یاتریوں کا پہلا 13 رکنی وفد غیر ملکی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کا کہنا ہیکہ ہندو یاتریوں کا وفد کرک کیلیے روانہ ہوگیا ہے جو وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کرے گا۔رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ہندو یاتریوں کا دوسرا 113 رکنی وفد بھی آج ہی پشاور پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے یاتریوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔واضح رہے اکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی انتھک کاوشوں کی بدولت سالِ نو کی آمد پر مذہبی سیاحت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں ہندو یاتری صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی /ٹیری مندر کی یاترا کیلئے دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے یکم جنوری کو پشاور پہنچ گئے،تاہم بھارت سے آنے والے یاتریوں کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو بھارتی حکومت نے آخری لمحات میں روک لیا جسکی وجہ سے دوسو بھارتی یاتری اب براستہ واہگہ سرحد لاہور پہنچیں گے، یاتریوں کا خیرمقدم کرنے کیلئے ڈاکٹر رمہش کمار ہنگامی بنیادوں پر لاہور روانہ ہوگئے ہیں، روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوکونسل نے پی آئی اے کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں جسکے تحت بھارت سمیت دنیا بھر کے عالمی شہروں سے ہندو یاتریوں کو پاکستان میں واقع مقدس مقامات کی یاترا کرانا تھا، بھارتی حکومت کے اعتراض کے بعد فی الحال بھارتی یاتریوں کو واہگہ سے لاہور اور وہاں سے خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور لایا جائے گا،بھارتی یاتریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان ہندوکونسل نے ایئرانڈیا کے ساتھ بھی تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہندوکونسل کی جانب سے رواں ماہ جنوری کی بیس تاریخ کے بعد پاکستانی شہریوں بشمول پارلیمانی نمائندوں کو بھارت میں واقع درگاہ نظام الدین اولیا دہلی اور درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کی زیارت کیلئے چارہ روزہ دورے پرلیکر جایا جائے گا، دونوں ممالک سے ہر مہینے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا، اگر ایک پرواز پاکستان سے بھارت جائے گی تو دوسری پرواز بھارت سے یاتریوں کو لیکر پاکستان آئے گی۔ہندو یاتری اپنے چار روزہ دورے کے دوران گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، کٹاس راج مندر، راجا رنجیت سنگھ کی سمادھی، مینارِ پاکستان، شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد سمیت دیگر تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ فروری میں بھارتی یاتریوں کیلئے ایئر انڈیا کی پرواز نئی دہلی سے پشاور اور کراچی چلائی جائی گی جسکا مقصد یاتریو ں کو ٹیری مندر اورہنگلاج ماتا مندر بلوچستان کی یاترا کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنا ہے،ا نہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذہبی سیاحت کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا باعث بن سکتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نئے سال میں بھی کورونا نے پاکستان کو نہ بخشا مزید 6 افراد جاں بحق

پڑھنے کے اگلے

سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیوں کے نام کی اجازت نہیں ہوگی،چیئرمین سی ڈی اے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔