PK Press

صلاح الدین ایوبی ڈرامے میں مزید چارپاکستانی کاسٹ

salah uddin ayubi

salah uddin ayubi

پاکستان اور ترکی کے نجی پروڈکشن ہاوسز کی جانب سے اعلان کردہ تاریخی ڈراما سیریز صلاح الدین ایوبی کے لیے اداکاروں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کے پہلے مرحلے میں صرف 4 پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ میں شامل کرلیا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان صلاح الدین ایوبی کی کاسٹ کے لیے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آڈیشنز کیے گئے، جس میں 6 ہزار افراد نے حصہ لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیران کن طور پر 6 ہزار اداکاروں میں سے صرف 62 اداکاروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے ابتدائی طور پر صرف 4 اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔ڈرامے کے شریک پروڈکشن ہاوس انصاری شاہ فلمز کے سربراہ ڈاکٹر کاشف انصاری نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ایشین کو بتایا کہ آڈیشن کے پہلے مرحلے کے بعد نامور اداکارہ عائشہ عمر، اشنا شاہ، فرحان آغا اور عدنان جیلانی کو کاسٹ میں شامل کرلیا گیا۔پروڈیوسر نے چارں پاکستانی اداکاروں کو تاریخی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل کرنے کی تصدیق کی، تاہم فوری طور پر ان کے کرداروں سے متعلق نہیں بتایا۔ان سے قبل رواں برس ستمبر میں عدنان صدیقی نے مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جنگجو صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار پاکستانی نہیں بلکہ ترک اداکار کریں گے۔عدنان صدیقی نے تصدیق کی تھی نجی پروڈکشن ہاوسز کے اشتراک سے بنائے جانے والے تاریخی ڈرامے کے وہ بھی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ مذکورہ ڈرامے کے چار پاکستانی نژاد پروڈیوسر ہیں، جن میں وہ اور اداکار ہمایوں سعید بھی شامل ہیں جب کہ دیگر دو پروڈیوسرز میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کاشف انصاری اور جنید علی شاہ شامل ہیں۔اداکار نے بتایا تھا کہ پاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی مذکورہ ڈرامے کے متعدد پروڈیوسرز ہیں۔عدنان صدیقی نے بتایا تھا کہ تاریخی ڈرامے کی محض 25 فیصد کاسٹ پاکستانی ہوگی جب کہ تین سیزن پر مشتمل مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن کی پوری شوٹنگ ترکی میں ہوگی۔ان کے مطابق ڈرامے کا پہلا سیزن مکمل طور پر وہیں شوٹ ہوگا اور اگلے چار ماہ کے اندر پاکستانی اداکاروں کو وہاں بھیج دیا جائے گا اور مذکورہ ڈرامے کو ویب سیریز کی طرح بنایا جائے گا اور اس کے کم از کم تین سیزن ہوں گے، ہر سیزن میں 34 قسطیں ہوں گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی وزیر خارجہ نئے سال میں اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز افریقی ممالک سےکریں گ

پڑھنے کے اگلے

چیئرپرسن قومی تحفظ برائے نسواں نیلوفر بختیار کی سعودی سفیرد نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے