PK Press

ٹانک اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

pak army

pak army

راولپنڈی،ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مادر وطن کی حفاظت پر مامور 4 جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ہے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں مطلوب تھے، آپریشن میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولیاں تحویل میں لی گئیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی، جہاں دہشتگردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اس دوران ایک دہشت گرد کو ہتھیاروں اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں حوالدار منور، سپاہی ذکا اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیرازشامل ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم بھی کورونا وبا کی زد میں آگئی

پڑھنے کے اگلے

ایران نے سیمرغ راکٹ خلا میں بھیج دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔