PK Press

شہریوں کیلئے خوشخبری، عدالت نے نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی کی اجازت دیدی

new year night

new year night

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیو ائیر نائٹ پر آتش بازی کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خوشیاں ساری دنیا میں منائی جاتی ہیں، پاکستانی عوام کو انجوائے کرنے دیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے سال کی خوشی میں فائر ورکس شو روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ شہری نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آج رات بارہ بجے کے لیے جاری این او سی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہورہا۔ پبلک کو انجوائے کرنے دیں۔ یہ تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوا ہے۔وکیل نے عدالت سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے 31 دسمبر رات کے لیے این او سی جاری کیا۔ جی ٹی روڈ بھی ساتھ ہے اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہر کے بڑے شاپنگ مال پر 30 منٹ تک فائر ورکس شو کیا جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ آجاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں۔ نوجوان ون ویلنگ اور طرح طرح کی حرکتیں شروع کر دیتے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فائر ورکس شو روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان میں ایک روز میں کوروناوائرس کے500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پڑھنے کے اگلے

موبائل صارفین کو اب 100 روپے ڈلوانے پرکتنا بیلنس ملے گا؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے